17 فروری 2013 - 20:30

حکومت مصر، صہیونی ریاست کےہاتھوں اپنے ذخائرکی چوری کےخلاف کےخلاف عالمی عدالت میں کیس دائرکرےگی۔

ابنا: صیہونی اخبار کالکایسٹ نے اپنی کل کی اشاعت میں لکھاہےکہ مصرکےوزیرپیٹرولیم اسامہ آئندہ چند دنوں میں صہیونی ریاست کےخلاف یہ مقدمہ دائرکرنے کاارادہ رکھتے ہیں کہ تل ابیب انیس سو سڑسٹھ سے انیس سوبیاسی تک صحرائے سینا پرقبضےکےدوران مصرکےقدرتی ذخائرلوٹتارہا ہے ۔حکومت مصر تل ابیب سےچارسواسی ارب ڈالرکاہرجانہ طلب کرےگی۔
مصر کےوزیرپیٹرولیم نے مزید کہاکہ مصرخاموش نہيں بیٹھےگا اوراپنےحق کادفاع کرےگااورایک بیرل تیل کی قیمت بھی وصول کرلےگا۔
انھوں نےتاکیدکےساتھ کہاکہ مصرکی وزرات پیٹرولیم مصرسےہرجانہ وصول کرنے کےلئے بین الاقوامی عدالت میں کیس دائرکرنےکےلئےقانونی اقدامات کررہی ہے۔
مصر میں صہیونی ریاست کی لوٹ گھسوٹ کےاقدامات ایسےعالم میں جاری ہیں کہ گذشتہ چند مہینوں میں مصری شہری قاھرہ میں تل ابیب کےسفارتخانےاور ملک کےمختلف علاقوں میں مظاہرہ کرکے اس غاصب حکومت سےہرطرح کاسیاسی اوراقتصادی رابطہ ختم کرنےکامطالبہ کرتےرہے ہیں۔
مصری مظاہرین،قدس کی غاصب حکومت کے ساتھ ہونےوالےمعاہدوں کوبھی منسوخ کرنے کامطالبہ کررہے ہيں۔
علاقےمیں اسلامی بیداری کےنتیجےمیں شروع ہونےوالی تحریک کےبعد مصر ميں پیدا ہونےوالےحالات سےپتہ چلتا ہےکہ مصری عوام اس ملک پرحکمراں آمروں کاشیرازہ بکھرنے کےبعد جو امریکہ اور صہیونی ریاست کااتحادی شمارہوتاتھا، یہ کوشش کررہے ہیں کہ مختلف طریقوں سے تسلط پسندطاقتوں کےہاتھوں مصرکےذخائرکی لوٹ گھسوٹ کرنےوالوں کا ہاتھ کاٹناچاہتےہیں ۔
مصری عوام کی کوشش ہے کہ وہ صہیونی ریاست سے اپنےذخائرلوٹنے کاہرجانہ وصول کرنےکےساتھ ہی صہیونی ریاست اور امریکہ سمیت دوسری تسلط پسندطاقتوں کواپنےمزیدذخائرنہ لوٹنے دیں۔ مصرمیں گذشتہ مہینوں میں صیہونیت دشمن جذبات میں اضافہ اورصہیونی ریاست کےساتھ تعلقات ختم کرنےاور انیس سواٹھتر کاکیمپ ڈیویڈ معاہدہ منسوخ کئےجانے پر تاکیدسےیہ حقیقت واضح ہوجاتی ہےکہ مصری عوام ، قدس کی غاصب حکومت کےسازشی معاہدے ہرگزقبول نہيں کریں گے۔
مصری ڈکٹیٹرکےخلاف عوامی تحریک میں صہیونیت مخالف نعرے اور مصر اور صہیونی ریاست کےدرمیان کیمپ ڈیویڈ جیسےسازبازمعاہدےمنسوخ کئےجانے اورمقبوضہ فلسطین کوگیس برآمد روکنے کی ضرورت جیسےمطالبات، صہیونی ریاست سےمصری عوام کی گہری نفرت کوآشکارکردیاہے۔
مصر کےحالات اس بات کےعکاس ہیں کہ سابق آمروں کےزمانے میں مصرسے صہیونی ریاست کےگہرےتعلقات جومغرب کی ہدایت پرقائم تھے ،تباہی کےدہانےپرہیں اور اس موضوع نے صہیونی ریاست کوسخت تشویش میں مبتلاء کردیا ہے۔
مصری عوام کی تحریک نےمصرمیں اثرونفوذ اوراس ملک کےذخائرلوٹنےکے صہیونی ریاست کے تمام اندازے درہم برہم کردیئے.

.......

/169